اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 288.00 زندہ مرغی
  • 417.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.08 قیمت فروخت : 41.15
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.30 قیمت فروخت : 278.80
  • یورو قیمت خرید: 323.26 قیمت فروخت : 323.84
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.68 قیمت فروخت : 374.36
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.24 قیمت فروخت : 198.59
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.16 قیمت فروخت : 200.52
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.13 قیمت فروخت : 74.26
  • کویتی دینار قیمت خرید: 906.81 قیمت فروخت : 908.44
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 466700 دس گرام : 400200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 427805 دس گرام : 366847
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7700 دس گرام : 6608
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

کیا ورلڈکپ میں عماد شکیل بٹ ہی قومی ہاکی ٹیم کے کپتان ہونگے؟

06 Jun 2026
06 Jun 2026

(ویب ڈیسک)ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ میں قومی ہاکی ٹیم کی قیادت کون کرے گا؟ ابھی ہاکی فیڈریشن نے طے نہیں کیا۔

چیف سلیکڑ اولمپئین سمیع اللّٰہ اور ان کی ٹیم ورلڈ کپ کے لیے قومی ہاکی ٹیم کا انتخاب کرے گی۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے جوائنٹ سیکرٹری اولمپیئن صلاح الدين نے بتایا کہ بیلجیئم اور انگلینڈ میں پرو لیگ کے اختتام پر ایک مرتبہ پھر قومی ہاکی ٹیم کے ٹرائلز ہوں گے۔

کپتان عماد شکیل بٹ کے حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ سے پہلے فیڈریشن ان کی فٹنس اور پرفارمنس کی بنیاد پر انہیں کپتان برقرار رکھنے یا نہ رکھنے کا فیصلہ کرے گی۔

اولمپیئن صلاح الدين صدیقی کا کہنا ہے کہ عماد شکیل بٹ کو طویل مدت کے لیے فیڈریشن نے کپتان مقررنہیں کیا، ان کا تقرر سیریز ٹو سیریز بنیاد پر کیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان ہاکی ٹیم کے موجودہ کپتان 30 سالہ عماد شکیل بٹ ہیں، اُنہوں نے پاکستان کے لیے 178 میچ کھیلے ہیں جن میں انہوں نے 15 گول سکور کیے ہیں۔

مڈ فیلڈر عماد شکیل بٹ 2024ء سے قومی ہاکی ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں اور ان کی قیادت میں پاکستان ہاکی ٹیم بیلجیئم اور انگلینڈ میں پرو لیگ میں شرکت کرے گی۔

ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ رواں سال اگست میں نیدرلینڈز اور بیلجیئم میں منعقد ہو گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے