05 Jun 2026
(ویب ڈیسک)پاکستان ویمنز ٹیم آئرلینڈ سے آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے نوٹنگھم، انگلینڈ روانہ ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ویمنز ٹیم براستہ برمنگھم، نوٹنگھم پہنچے گی جہاں وہ اپنا پہلا وارم اپ میچ سری لنکا کے خلاف ڈربی میں 6 جون کو کھیلے گی۔
آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ سے قبل قومی ویمنز ٹیم کی تیاریاں بھرپور انداز میں جاری ہیں۔قومی ویمنز اسکواڈ میگا ایونٹ میں عمدہ کارکردگی دکھانے کے لیے پُر عزم ہے۔
