اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 288.00 زندہ مرغی
  • 417.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.07 قیمت فروخت : 41.14
  • یورو قیمت خرید: 323.04 قیمت فروخت : 323.62
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.63 قیمت فروخت : 374.31
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.15 قیمت فروخت : 74.28
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 463200 دس گرام : 397100
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 424597 دس گرام : 364006
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7654 دس گرام : 6569
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستان ہاکی فیڈریشن نےقومی ہاکی کھلاڑیوں کو 4کروڑ 50 لاکھ روپے اداکردیے

04 Jun 2026
04 Jun 2026

(ویب ڈیسک)پاکستان ہاکی فیڈریشن نےقومی ہاکی کھلاڑیوں کو4کروڑ 50 لاکھ روپے اداکردیے۔

قومی ہاکی ٹیم کے ہر کھلاڑی کو 22 لاکھ روپے دیے گئے ہیں،  کھلاڑیوں کو7 لاکھ پرو لیگ کی مد میں ادا کیے گئے۔وزیراعظم کی جانب سےورلڈکپ میں کوالیفائی کرنےکی مد میں 15لاکھ دیےگئے۔

پی ایچ ایف کے صدر  محی الدین وانی کا کہنا ہے کہ یہ پہلاموقع ہےکسی ایونٹ میں جانےسےقبل رقم ایڈوانس میں دی گئی،پرولیگ کےلیےکھلاڑیوں کوڈیلی الاؤنس کی مد میں رقم دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کوڈیلی الاؤنس کی مدمیں110ڈالرزکےحساب سےرقم دی گئی ہے، وزیراعظم کی ہدایات کےمطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن کےمعاملات دیکھ رہے ہیں،امید ہے کھلاڑی پرو لیگ میں عمدہ کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

پاکستان ہاکی ٹیم 13 سے 20 جون تک بیلجیئم میں میزبا ن ٹیم اور اسپین سے پرولیگ کے چار میچ کھیل کر بھارت اور انگلینڈ کے ساتھ 23 سے 27 جون تک انگلینڈ میں پرولیگ کے 4 میچ کھیلے گی۔

قومی ہاکی ٹیم پرولیگ میں شرکت کے بعد نیدر لینڈز اور بیلجیئم میں 14 سے 30 اگست تک FIH ہاکی ورلڈکپ میں ایکشن میں ہوگی۔

 

 

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے