اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 288.00 زندہ مرغی
  • 417.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.08 قیمت فروخت : 41.15
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.30 قیمت فروخت : 278.80
  • یورو قیمت خرید: 323.26 قیمت فروخت : 323.84
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.68 قیمت فروخت : 374.36
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.24 قیمت فروخت : 198.59
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.16 قیمت فروخت : 200.52
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.13 قیمت فروخت : 74.26
  • کویتی دینار قیمت خرید: 906.81 قیمت فروخت : 908.44
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 466700 دس گرام : 400200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 427805 دس گرام : 366847
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7700 دس گرام : 6608
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سیف سٹیز اتھارٹی پنجاب نے ایمبولینسز کیلئے سگنل فری سسٹم متعارف کرا دیا

05 Jun 2026
05 Jun 2026

(لاہور نیوز) سیف سٹیز اتھارٹی نے قیمتی انسانی جانوں کو بچانے اور ایمرجنسی سروسز کے ردعمل کا وقت کم کرنے کیلئے اہم اقدام کرتے ہوئے شہر میں ریسکیو کی تمام ایمبولینسز اور ایمرجنسی وہیکلز کو سگنل فری راستہ فراہم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

سیف سٹیز حکام کے مطابق زخمیوں اور مریضوں کو بروقت ہسپتال منتقل کرنے کے لیے ریسکیو وہیکلز کا ڈیٹا سیف سٹیز سسٹم کے ساتھ منسلک کیا جائے گا۔ ایمرجنسی گاڑی جیسے ہی روڈ پر نصب کیمروں کی رینج میں آئے گی، ٹریفک سگنل خودکار طور پر گرین ہو جائے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ اے آئی بیسڈ کیمرے ایمبولینسز اور دیگر ایمرجنسی گاڑیوں کے نمبر پلیٹس کو تقریباً 400 میٹر دور سے خودکار طور پر شناخت کریں گے، جس کے بعد متعلقہ روٹ پر ٹریفک کو منظم کرتے ہوئے فوری راستہ کلیئر کیا جائے گا۔

سیف سٹیز کے مطابق ایمرجنسی صورتحال میں ریسکیو گاڑیوں کو اکثر ٹریفک کے باعث مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جس سے مریضوں کو بروقت طبی امداد کی فراہمی متاثر ہوتی ہے، نئے نظام کا مقصد اس مسئلے کا مؤثر حل فراہم کرنا ہے۔

اس منصوبے کے لیے سیف سٹیز  نے خصوصی ایپ بھی تیار کر لی ہے جبکہ رواں ہفتے اس نظام کا ٹیسٹ رن مکمل کیا جائے گا، حکام کے مطابق رواں ماہ سیف سٹیز اور ریسکیو اداروں کا ڈیٹا انٹیگریٹ کر کے منصوبے پر باقاعدہ عملدرآمد شروع کر دیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے