اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 288.00 زندہ مرغی
  • 417.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.07 قیمت فروخت : 41.14
  • یورو قیمت خرید: 323.04 قیمت فروخت : 323.62
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.63 قیمت فروخت : 374.31
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.15 قیمت فروخت : 74.28
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 463200 دس گرام : 397100
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 424597 دس گرام : 364006
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7654 دس گرام : 6569
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

عالمی یومِ تحفظ ماحولیات آج منایا جا رہا ہے

05 Jun 2026
05 Jun 2026

(لاہور نیوز) پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج عالمی یومِ ماحولیات منایا جا رہا ہے، جس کا مقصد لوگوں میں ماحول کے تحفظ، قدرتی وسائل کی اہمیت اور موسمیاتی تبدیلیوں کے خطرات سے متعلق شعور اجاگر کرنا ہے۔

ماہرین کے مطابق بڑھتی ہوئی ماحولیاتی آلودگی، جنگلات کی کٹائی، درجہ حرارت میں مسلسل اضافہ اور موسمیاتی تبدیلیاں انسانی زندگی اور قدرتی نظام کے لیے سنگین خطرات پیدا کر رہی ہیں۔ عالمی یومِ ماحولیات ہر سال اس عزم کے ساتھ منایا جاتا ہے کہ زمین کو آنے والی نسلوں کے لیے محفوظ، صاف اور سرسبز بنایا جائے۔

رواں برس یومِ ماحولیات کا موضوع "قدرت سے تحریک، موسمیاتی تبدیلی اور ہمارے مستقبل کے لیے" رکھا گیا ہے، جو اس حقیقت کی یاد دہانی کراتا ہے کہ قدرتی نظام اور ماحولیاتی وسائل موسمیاتی بحران سے نمٹنے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔

ماہر ماحولیات ڈاکٹر عامر عالمگیر نے خبردار کیا کہ اگر آج مؤثر اقدامات نہ کیے گئے تو مستقبل میں موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات مزید شدت اختیار کر سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی یومِ ماحولیات قدرتی وسائل کے تحفظ اور ماحول دوست رویوں کو فروغ دینے کا اہم پیغام دیتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ قدرت کا تحفظ صرف ایک دن کی ذمہ داری نہیں بلکہ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ ایک صاف، سرسبز اور محفوظ ماحول ہی آنے والی نسلوں کے لیے بہتر اور پائیدار مستقبل کی ضمانت بن سکتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے