اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 288.00 زندہ مرغی
  • 417.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.07 قیمت فروخت : 41.14
  • یورو قیمت خرید: 323.04 قیمت فروخت : 323.62
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.63 قیمت فروخت : 374.31
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.15 قیمت فروخت : 74.28
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 463200 دس گرام : 397100
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 424597 دس گرام : 364006
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7654 دس گرام : 6569
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

آج بارش ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی

05 Jun 2026
05 Jun 2026

(لاہور نیوز) شہر میں موسم کی تبدیلی کے باعث درجہ حرارت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ کم سے کم 26 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ شہر میں بارش کی کوئی پیشگوئی نہیں،پی ڈی ایم اے کی 5 جون تک بارش کی پیشگوئی کر دی ہے۔

شہر میں 6 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلتی رہیں جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 54 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

 ماہرین کے مطابق لاہور میں یو وی انڈیکس 8 سے 11 تک جانے کا امکان ہے، جس کے باعث شہریوں کو صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک براہِ راست دھوپ سے بچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ پانچ روز کے دوران موسم گرم رہنے کی پیشگوئی بھی کی ہے۔

دوسری جانب فضائی آلودگی کی صورتحال تشویشناک رہی اور لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 131 ریکارڈ کیا گیا۔ مختلف علاقوں میں برکی روڈ پر اے کیو آئی 139، علامہ اقبال ٹاؤن میں 129، کینٹ میں 119 جبکہ ماڈل ٹاؤن میں 117 ریکارڈ کیا گیا۔

ماہرین نے شہریوں، خصوصاً بچوں، بزرگوں اور سانس کے مریضوں کو غیر ضروری طور پر آلودہ ماحول میں زیادہ دیر رہنے سے گریز کرنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے