اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 288.00 زندہ مرغی
  • 417.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.07 قیمت فروخت : 41.14
  • یورو قیمت خرید: 323.04 قیمت فروخت : 323.62
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.63 قیمت فروخت : 374.31
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.15 قیمت فروخت : 74.28
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 463200 دس گرام : 397100
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 424597 دس گرام : 364006
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7654 دس گرام : 6569
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

16 سالہ نوجوانوں کو موٹر سائیکل لائسنس جاری کرنے کی منظوری

05 Jun 2026
05 Jun 2026

:پنجاب حکومت نے 16 سال عمر کے بچوں کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے، جس کے بعد محکمہ داخلہ نے اس حوالے سے گزٹ نوٹیفکیشن کے اجرا کے لیے سفارشات محکمہ قانون کو ارسال کر دی ہیں۔

ذرائع کے مطابق صوبائی کابینہ کی منظوری کے بعد محکمہ قانون پیر کے روز باقاعدہ گزٹ نوٹیفکیشن جاری کرے گا، جس کے تحت 16 سال عمر کے نوجوان موٹر سائیکل چلانے کے لیے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کر سکیں گے۔

منظور شدہ پالیسی کے مطابق 16 سالہ لائسنس ہولڈر صرف موٹر سائیکل چلانے کا مجاز ہوگا اور موٹر سائیکل پر اپنے پیچھے صرف ایک سواری بٹھا سکے گا۔

حکام نے واضح کیا ہے کہ اس لائسنس کے حامل نوجوانوں کو چنگ چی رکشہ یا دیگر کمرشل گاڑیاں چلانے کی اجازت نہیں ہوگی، جبکہ لائسنس کے اجرا کے لیے مقررہ قانونی اور ٹیسٹنگ شرائط پوری کرنا لازمی ہوگا۔

محکمہ داخلہ کی جانب سے منظوری محکمہ قانون کو بھجوا دی گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے