اپ ڈیٹس
  • 266.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.80 قیمت فروخت : 278.30
  • یورو قیمت خرید: 316.18 قیمت فروخت : 316.75
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.82 قیمت فروخت : 194.17
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.34 قیمت فروخت : 197.69
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.70 قیمت فروخت : 1.70
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.03 قیمت فروخت : 74.17
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.08 قیمت فروخت : 903.70
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف تحریک چلائیں گے، حافظ نعیم الرحمان

05 Jun 2026
05 Jun 2026

(لاہور نیوز) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ عوامی حقوق کی بحالی، پٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے اور بڑھتی مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی جلد ملک گیر تحریک کا آغاز کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی مہنگائی، بجلی اور پٹرولیم قیمتوں سے متعلق اپنے مؤقف کو عوام تک مؤثر انداز میں پہنچائے گی اور عوامی مسائل کے حل کیلئے جدوجہد جاری رکھے گی۔

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کسی سازش، خفیہ سمجھوتے یا غیر جمہوری طریقے سے اقتدار حاصل کرنے پر یقین نہیں رکھتی بلکہ عوامی حمایت کے ذریعے نظام میں تبدیلی چاہتی ہے، رائے عامہ کے بغیر آنے والا کوئی بھی انقلاب پائیدار نہیں ہوتا۔

امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی عوامی مسائل پر سب سے توانا آواز ہے، جبکہ جماعت اسلامی کی عوامی کمیٹیاں معاشرتی اصلاح اور عوامی مشکلات کے حل کیلئے ملک بھر میں سرگرم عمل ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے