اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 288.00 زندہ مرغی
  • 417.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.07 قیمت فروخت : 41.14
  • یورو قیمت خرید: 323.04 قیمت فروخت : 323.62
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.63 قیمت فروخت : 374.31
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.15 قیمت فروخت : 74.28
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 463200 دس گرام : 397100
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 424597 دس گرام : 364006
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7654 دس گرام : 6569
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

بلال یاسین کی پنجاب ریونیو اتھارٹی آمد، محصولات میں اضافے کے اقدامات کا جائزہ

05 Jun 2026
05 Jun 2026

(لاہور نیوز) صوبائی وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین نے پنجاب ریونیو اتھارٹی کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا، جہاں چیئرمین معظم اقبال سپرا نے انہیں ادارے کی کارکردگی، رواں مالی سال کے ٹیکس اہداف اور وصولیوں کے بارے میں بریفنگ دی۔

ملاقات میں ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے، نئے ٹیکس دہندگان کی رجسٹریشن اور محصولات میں اضافے کے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، بلال یاسین  نے ریکارڈ محصولات اکٹھے کرنے پر پنجاب ریونیو اتھارٹی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ٹیکس کلچر کے فروغ اور شفافیت سے صوبے کی آمدن میں اضافہ اور ترقی کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

انہوں  نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے ترقیاتی اور عوامی فلاحی منصوبوں کیلئے ریکارڈ بجٹ مختص کیا گیا ہے، جبکہ سروسز سیکٹر میں ٹیکس چوری کی روک تھام کیلئے ڈیجیٹل مانیٹرنگ سسٹم کا نفاذ ناگزیر ہے۔

اس موقع پر معظم اقبال سپرا  نے بتایا کہ وزیراعلیٰ کے ویژن کے مطابق آئندہ مالی سال کیلئے محصولات میں اضافے کی غرض سے مربوط قانون سازی کی جا رہی ہے، لارج ٹیکس پیئر یونٹ کے قیام اور ڈیجیٹل مانیٹرنگ سسٹم کے نفاذ سے ادارے کی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے