اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی کارروائی، 170 سے زائد کلون گاڑیاں ٹریس

05 Jun 2026
05 Jun 2026

(لاہور نیوز) پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے جعلی، کلون اور ٹیمپرڈ نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن تیز کرتے ہوئے گزشتہ ماہ 170 سے زائد مشکوک گاڑیوں کا سراغ لگا لیا۔

ترجمان پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے مطابق جدید کیمروں اور مصنوعی ذہانت (AI) پر مبنی ٹیکنالوجی کی مدد سے مشکوک اور کلون نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کی نشاندہی کی گئی۔ سیف سٹی کے خودکار الرٹ سسٹم نے ان گاڑیوں کو ٹریس کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ جیسے ہی سیف سٹی کیمروں میں کوئی مشکوک یا مشتبہ نمبر پلیٹ نظر آتی ہے، نظام فوری طور پر خودکار الرٹ جاری کر دیتا ہے۔ اس کے بعد ورچوئل پٹرولنگ افسران قریبی پولیس ٹیموں کو گاڑی کی تفصیلات اور لوکیشن فراہم کرتے ہیں تاکہ بروقت کارروائی کی جا سکے۔

ترجمان نے خبردار کیا ہے کہ نمبر پلیٹ میں کسی قسم کی ردوبدل، جعلسازی یا ٹیپرنگ صرف ای چالان سے بچنے کی کوشش نہیں بلکہ یہ ایک سنگین قانونی جرم ہے، جس پر ایف آئی آر درج ہو سکتی ہے۔

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے جعلی اور ٹیمپرڈ نمبر پلیٹس کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے شہریوں کو قانون کے مطابق اصل اور رجسٹریشن نمبر پلیٹس استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے