اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 288.00 زندہ مرغی
  • 417.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.07 قیمت فروخت : 41.14
  • یورو قیمت خرید: 323.04 قیمت فروخت : 323.62
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.63 قیمت فروخت : 374.31
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.15 قیمت فروخت : 74.28
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 463200 دس گرام : 397100
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 424597 دس گرام : 364006
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7654 دس گرام : 6569
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لیسکو میں ملازمین کی حاضری کیلئے موبائل ایپ متعارف، پائلٹ پراجیکٹ کا آغاز

04 Jun 2026
04 Jun 2026

(ویب ڈیسک) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے افسران اور ملازمین کی حاضری کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے نئی ٹیکنالوجی متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا۔

اس سلسلے میں کمپنی نے ایمپلائی سیلف سروس (ESS) موبائل ایپ کے ذریعے حاضری لگانے کا پائلٹ پراجیکٹ شروع کر دیا ہے، لیسکو انتظامیہ کے مطابق ابتدائی مرحلے میں اس منصوبے کا نفاذ لیسکو ہیڈکوارٹرز، آئی ٹی سینٹر اور عزیز بھٹی ڈویژن میں کیا گیا ہے، جہاں افسران اور ملازمین اپنی حاضری ای ایس ایس موبائل ایپ کے ذریعے درج کر سکیں گے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ای ایس ایس موبائل ایپ کے ذریعے اٹینڈنس مینجمنٹ سسٹم کا نفاذ ادارے میں شفافیت، سہولت اور جدید انتظامی نظام کے فروغ کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے، اس اقدام سے حاضری کے عمل کو مزید مؤثر، آسان اور قابلِ نگرانی بنایا جا سکے گا۔

لیسکو انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ پائلٹ منصوبے کے دوران بائیو میٹرک حاضری کا موجودہ نظام بھی بدستور برقرار رہے گا تاکہ نئے نظام کی کارکردگی اور افادیت کا مکمل جائزہ لیا جا سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے