اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 288.00 زندہ مرغی
  • 417.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.07 قیمت فروخت : 41.14
  • یورو قیمت خرید: 323.04 قیمت فروخت : 323.62
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.63 قیمت فروخت : 374.31
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.15 قیمت فروخت : 74.28
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 463200 دس گرام : 397100
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 424597 دس گرام : 364006
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7654 دس گرام : 6569
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ڈینگی فوکل پرسن ڈیوٹی دینے والے اساتذہ کا کنوینس الاؤنس نہیں کٹے گا

04 Jun 2026
04 Jun 2026

(لاہور نیوز) محکمہ تعلیم کی ہدایات پر سمر کیمپس اور ڈینگی فوکل پرسن کی ذمہ داریاں ادا کرنے والے اساتذہ کیلئے اچھی خبر سامنے آ گئی۔

لاہور میں ایسے اساتذہ کا کنوینس الاؤنس کاٹنے سے روک دیا گیا ہے اور جون 2026 کے دوران مکمل ادائیگی کی سفارش کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی (ڈی ای اے) لاہور  نے اس حوالے سے اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے، جس میں سمر کیمپس اور ڈینگی سرگرمیوں میں ڈیوٹی انجام دینے والے اساتذہ کا ٹرانسپورٹ یا کنوینس الاؤنس برقرار رکھنے کی درخواست کی گئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ اساتذہ گرمیوں کی تعطیلات کے دوران بھی سرکاری فرائض سرانجام دے رہے ہیں، اس لئے ان کے الاؤنس میں کٹوتی مناسب نہیں ہو گی، فیصلے سے لاہور بھر کے تقریباً 17 ہزار اساتذہ مستفید ہوں گے۔

محکمہ تعلیم کے مطابق ڈینگی مہم اور سمر کیمپس کی سرگرمیوں میں شامل اساتذہ کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے تاکہ ان کی خدمات کا مناسب اعتراف کیا جا سکے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب کی منظوری کے بعد جون 2026 کے دوران متعلقہ اساتذہ کو کنوینس الاؤنس کی مکمل ادائیگی کی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے