اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 288.00 زندہ مرغی
  • 417.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.07 قیمت فروخت : 41.14
  • یورو قیمت خرید: 323.04 قیمت فروخت : 323.62
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.63 قیمت فروخت : 374.31
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.15 قیمت فروخت : 74.28
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 463200 دس گرام : 397100
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 424597 دس گرام : 364006
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7654 دس گرام : 6569
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا 1 ارب روپے سے زائد کی مالی بے ضابطگیوں کے کیسز نیب کو بھجوانے کا فیصلہ

04 Jun 2026
04 Jun 2026

(لاہور نیوز) پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ون کے اجلاس میں ایک ارب روپے سے زائد مالیت کی مالی بے ضابطگیوں سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے ہیں،کمیٹی نے مالی سال 2021-22 کے چار بڑے آڈٹ پیراز تحقیقات کے لیے نیب کے سپرد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ان معاملات میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل کے تحت منصوبوں کی منظوری میں تقریباً 41 کروڑ روپے کی بے ضابطگیاں، اقساط کی ادائیگیوں پر انکم ٹیکس کی عدم کٹوتی اور دیگر مالی امور شامل ہیں جن سے قومی خزانے کو ممکنہ نقصان پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی پر بھی سخت برہمی کا اظہار کیا اور متعلقہ محکموں کو جوابدہی کا عمل مزید مؤثر بنانے کی ہدایت کی۔

چیئرمین کمیٹی افتخار حسین چھچھر نے کہا کہ عوامی وسائل کے تحفظ کے لیے احتسابی عمل کو مزید مضبوط بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے نیب کو ہدایت کی کہ وہ ان تمام معاملات کی تین ماہ میں تحقیقات مکمل کر کے رپورٹ کمیٹی کے سامنے پیش کرے۔

کمیٹی کا کہنا ہے کہ مالی نظم و ضبط کے قیام اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے ایسے اقدامات آئندہ بھی جاری رہیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے