اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 288.00 زندہ مرغی
  • 417.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.07 قیمت فروخت : 41.14
  • یورو قیمت خرید: 323.04 قیمت فروخت : 323.62
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.63 قیمت فروخت : 374.31
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.15 قیمت فروخت : 74.28
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 463200 دس گرام : 397100
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 424597 دس گرام : 364006
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7654 دس گرام : 6569
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

شاہین آفریدی نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے میچ میں منفرد اعزاز اپنے نام کرلیا

03 Jun 2026
03 Jun 2026

(لاہورنیوز) پاکستان کے بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر اور کپتان شاہین شاہ آفریدی نے آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے میچ میں ایک منفرد اعزاز اپنے نام کر لیا۔

 

شاہین شاہ آفریدی پاکستان کی جانب سے ون ڈے انٹرنیشنل میں بطور کپتان اننگز کی پہلی ہی گیند پر وکٹ حاصل کرنے والے تیسرے کپتان بن گئے۔

لاہور میں کھیلے گئے میچ میں شاہین شاہ آفریدی نے آسٹریلوی اوپنر الیکس کیری کو پہلی ہی گیند پر آؤٹ کر کے یہ تاریخی کارنامہ انجام دیا۔ الیکس کیری آف سائیڈ سے باہر جاتی ہوئی گیند کو کھیلنے کی کوشش میں اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔

اس کامیابی کے ساتھ شاہین شاہ آفریدی نے پاکستان کے دو عظیم سابق کپتانوں، وسیم اکرم اور وقار یونس کی فہرست میں جگہ بنا لی۔ اس سے قبل وسیم اکرم نے 1993 میں کراچی میں زمبابوے کے خلاف اینڈی فلاور کو پہلی گیند پر آؤٹ کیا تھا، جبکہ وقار یونس نے 2001 میں لیڈز میں انگلینڈ کے خلاف مارکس ٹریسکوتھک کی وکٹ حاصل کر کے یہ اعزاز اپنے نام کیا تھا۔

شاہین شاہ آفریدی نے صرف پہلی گیند پر وکٹ لینے تک خود کو محدود نہیں رکھا بلکہ شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے آٹھ اوورز میں 36 رنز دے کر تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے