اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 303.00 زندہ مرغی
  • 439.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.13 قیمت فروخت : 41.20
  • یورو قیمت خرید: 323.68 قیمت فروخت : 324.26
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.78 قیمت فروخت : 375.45
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.65 قیمت فروخت : 200.01
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.04 قیمت فروخت : 201.40
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • کویتی دینار قیمت خرید: 907.42 قیمت فروخت : 909.05
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 469500 دس گرام : 402500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 430372 دس گرام : 368956
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7902 دس گرام : 6782
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ جاری، پاکستانی سپنر کی برتری

03 Jun 2026
03 Jun 2026

(ویب ڈیسک) پاکستانی سپنر ابرار احمد نے آئی سی سی رینکنگ میں 7 درجے ترقی کے بعد چوتھی پوزیشن حاصل کرلی ہے۔

 

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے بیٹرز کی رینکنگ جاری کردی ہے جس کے مطابق نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ بھارت کے ویرات کوہلی دوسرے اور افغانستان کے ابراہیم زردان تیسرے نمبر پر ہیں۔

آئی سی سی ون ڈے بیٹرز کی رینکنگ میں سابق کپتان بابراعظم چھٹے نمبر پر ہیں جبکہ سلمان علی آغا 5 درجے تنزلی کے بعد 14 ویں نمبر پر چلے گئے ہیں اور بھارتی بیٹر شبمن گل کا 5واں نمبر ہے۔

آئی سی سی ون ڈے بولرز کی فہرست میں افغانستان کے راشد خان کا پہلا نمبر ہے جبکہ انگلش بولر جوفرا آرچر دوسرے اور جنوبی افریقہ کے کیشو مہراج کا تیسرا نمبر ہے۔فاسٹ بولر شاہین آفریدی بھی 4 درجے ترقی کی بدولت 13 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

آئی سی سی آلراؤنڈرز کی فہرست میں افغانستان کے عظمت اللہ پہلے نمبر پر ہیں جبکہ زمبابوے کے سکندر رضا دوسرے اور افغانستان کے محمد نبی کا تیسرا نمبر ہے۔

آلراؤنڈرز کی رینکنگ میں سلمان علی آغا 1 درجے تنزلی کے بعد 11 ویں نمبر پر آگئے ہیں جبکہ شاداب خان 75 ویں نمبر پر ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے