اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 303.00 زندہ مرغی
  • 439.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.13 قیمت فروخت : 41.20
  • یورو قیمت خرید: 323.68 قیمت فروخت : 324.26
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.78 قیمت فروخت : 375.45
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.65 قیمت فروخت : 200.01
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.04 قیمت فروخت : 201.40
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • کویتی دینار قیمت خرید: 907.42 قیمت فروخت : 909.05
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 469500 دس گرام : 402500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 430372 دس گرام : 368956
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7902 دس گرام : 6782
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

لنکا پریمیئر لیگ میں کئی پاکستانی سٹارز بھی شامل

03 Jun 2026
03 Jun 2026

(ویب ڈیسک) لنکا پریمیئر لیگ ڈرافٹ میں پاکستانی کھلاڑی توجہ کا مرکز بنے رہے او پانچ کرکٹرز کو لیگ کا باقاعدہ حصہ بنا لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق محمد نواز، محمد حارث، شاہنواز دھانی، عاکف جاوید اور محمد وسیم جونیئر ایل پی ایل کی مختلف ٹیموں کا حصہ بن گئے۔

گال گیلنٹس نے محمد نواز کو اوور سیز پلاٹینم کیٹگری اور ابھرتے ہوئے بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر عاکف جاوید کو گولڈ کیٹگری میں منتخب کیا۔

کولمبو کیپس نے بھی دو پاکستانی کھلاڑیوں پر اعتماد کا اظہار کیا جن میں وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث کو کلاسک کیٹگری جبکہ فاسٹ بولر شاہنواز دھانی کو گولڈ کیٹگری میں سکواڈ کا حصہ بنایا گیا۔

دوسری جانب دمبولا سکسرز نے پاکستانی فاسٹ بولر محمد وسیم جونیئر کو گولڈ کیٹگری میں منتخب کیا۔

وہ ٹورنامنٹ میں اپنے ہم وطن صاحبزادہ فرحان کے ساتھ کھیلیں گے جنہیں فرنچائز نے ڈرافٹ سے قبل اوور سیز آئیکون پلیئر کے طور پر سائن کیا تھا۔

لنکا پریمیئر لیگ 2026 کا آغاز 17 جولائی سے ہوگا جبکہ فائنل 8 اگست کو کھیلا جائے گا۔

افتتاحی میچ دفاعی چیمپئن جافنا کنگز اور گال گیلنٹس کے درمیان کولمبو کے سنہالیز سپورٹس کلب گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔

ٹورنامنٹ کے میچز کولمبو، دمبولا اور کینڈی میں کھیلے جائیں گے جبکہ ناک آؤٹ مرحلہ اور فائنل آر پریماداسا سٹیڈیم میں منعقد ہوگا۔

پاکستانی شائقین کی نظریں ایک بار پھر اپنے کھلاڑیوں پر ہوں گی جو سری لنکا کی اس بڑی ٹی ٹوئنٹی لیگ میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے نظر آئیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے