اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.18 قیمت فروخت : 41.25
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 323.88 قیمت فروخت : 324.46
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.65 قیمت فروخت : 375.33
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.38 قیمت فروخت : 199.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.06 قیمت فروخت : 201.42
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.17 قیمت فروخت : 74.31
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.79 قیمت فروخت : 75.93
  • کویتی دینار قیمت خرید: 907.71 قیمت فروخت : 909.34
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 473900 دس گرام : 406300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 434405 دس گرام : 372439
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7853 دس گرام : 6740
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ملک میں سرمایہ کاری کا رجحان بڑھنے لگا، 3 ہزار نئی کمپنیاں رجسٹرڈ

02 Jun 2026
02 Jun 2026

(لاہور نیوز) مئی کے دوران ملک بھر میں 3,161 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں، جن میں 99.9 فیصد رجسٹریشن آن لائن طریقے سے مکمل کی گئیں۔

سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے مطابق ملک میں رجسٹرڈ کمپنیوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 297,239 تک پہنچ گئی ہے، جو کاروباری سرگرمیوں میں اضافے کا واضح اشارہ ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ کمپنیاں پنجاب میں 1,643 رجسٹر ہوئیں، جبکہ اسلام آباد میں 596، سندھ میں 479، خیبر پختونخوا میں 260، گلگت بلتستان میں 112 اور بلوچستان میں 71 کمپنیاں رجسٹرڈ کی گئیں۔

شعبہ جاتی تفصیلات کے مطابق سب سے زیادہ نئی کمپنیاں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں 598 رجسٹرڈ ہوئیں، جو سرفہرست رہا، اس کے بعد ٹریڈنگ میں 503، سروسز میں 404 جبکہ رئیل اسٹیٹ اور کنسٹرکشن کے شعبے میں 303 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں۔

سیاحت اور ٹرانسپورٹ کے شعبے میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا، جہاں 206 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ کی گئیں۔

ایس ای سی پی کے مطابق 17 ممالک کے غیر ملکی سرمایہ کاروں  نے پاکستان میں کمپنیاں رجسٹرڈ کروائیں، چین کے 89 شیئر ہولڈرز  نے مختلف کمپنیوں میں ڈائریکٹر شپ حاصل کی۔

رپورٹ کے مطابق غیر ملکی سرمایہ کاروں کی کمپنیوں کا مجموعی ادا شدہ سرمایہ 139.4 ملین روپے ریکارڈ کیا گیا، جو ملکی معیشت پر بڑھتے ہوئے اعتماد کی علامت قرار دیا جا رہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے