اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.14 قیمت فروخت : 41.21
  • یورو قیمت خرید: 324.17 قیمت فروخت : 324.75
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.46 قیمت فروخت : 375.13
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.92 قیمت فروخت : 200.28
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.55 قیمت فروخت : 201.92
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 473800 دس گرام : 406200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 434314 دس گرام : 372347
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7857 دس گرام : 6744
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پولٹری مصنوعات سستی، برائلر گوشت کی قیمت 461 روپے کلو مقرر

02 Jun 2026
02 Jun 2026

(لاہور نیوز) پولٹری مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ برائلر گوشت اور انڈوں کے نرخ بدستور برقرار ہیں۔

سرکاری نرخ نامے کے مطابق پولٹری مصنوعات کے مجموعی داموں میں 14 روپے تک کمی ہوئی ہے، جس سے صارفین کو جزوی ریلیف ملنے کی توقع ہے، زندہ برائلر کی قیمت میں 10 روپے فی کلو کمی کی گئی ہے، فارم گیٹ پر زندہ برائلر کا نرخ 290 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے، جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں زندہ برائلر 304 روپے فی کلو فروخت ہو گا، پرچون بازار میں زندہ برائلر کی قیمت 318 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔

دوسری جانب برائلر گوشت کی قیمت 461 روپے فی کلو پر برقرار رکھی گئی ہے، تاہم شہریوں کو صافی گوشت 550 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے، جس پر صارفین  نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ادھر انڈوں کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، انڈے 239 روپے فی درجن فروخت ہوں گے، جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی ایک پیٹی کی قیمت 7 ہزار 50 روپے مقرر کی گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے