اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.18 قیمت فروخت : 41.25
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 323.88 قیمت فروخت : 324.46
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.65 قیمت فروخت : 375.33
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.38 قیمت فروخت : 199.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.06 قیمت فروخت : 201.42
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.17 قیمت فروخت : 74.31
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.79 قیمت فروخت : 75.93
  • کویتی دینار قیمت خرید: 907.71 قیمت فروخت : 909.34
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 473900 دس گرام : 406300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 434405 دس گرام : 372439
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7853 دس گرام : 6740
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

وزارتوں اور ڈویژنوں کیلئے ترقیاتی بجٹ 754 ارب روپے مختص کرنے کا تخمینہ

02 Jun 2026
02 Jun 2026

(مدثر علی رانا) آئندہ بجٹ میں وزارتوں اور ڈویژنوں کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 754 ارب روپے مختص کرنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور پاور ڈویژن کیلئے 355 ارب روپے، این ایچ اے کو 264 ارب روپے، پاور ڈویژن کو آئندہ مالی سال 91 ارب روپے دیئے جائیں گے۔

آئندہ مالی سال آبی وسائل ڈویژن کو 179 ارب روپے دیے جائیں گے، صوبوں اور سپیشل ایریاز کیلئے 251 ارب روپے مقرر مختص کرنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

صوبائی نوعیت کے منصوبوں پر 99 ارب، انضمام شدہ اضلاع کیلئے 66 ارب روپے خرچ ہوں گے، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کیلئے 86 ارب روپے مختص کیے جانے کا تخمینہ ہے۔

ڈیفنس ڈویژن کیلئے 11 ارب روپے، ہائر ایجوکیشن کمیشن کیلئے 41 ارب روپے، ریلوے ڈویژن کو 28 ارب روپے، پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کیلئے 25 ارب روپے دیئے جائیں گے۔

وزارت داخلہ کو 16 ارب روپے، وزارت اطلاعات کو 4 ارب روپے سے زیادہ ملیں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف وفاقی ترقیاتی منصوبوں کا بجٹ 200 ارب روپے مزید بڑھانے کے خواہش مند ہیں، پی ایس ڈی پی کیلئے ایف بی آر نے 200 ارب روپے اضافی ریونیو جمع کرنے سے انکار کیا ہے۔

وزیراعظم کی جانب سے پی ایس ڈی پی بڑھانے کیلئے وزارت خزانہ کو بجٹ ایڈجسٹمنٹ کی ہدایت کی گئی، آئی ایم ایف نے پی ایس ڈی پی حجم بڑھانے کیلئے مزید ریونیو ہدف بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے