اپ ڈیٹس
  • 266.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.80 قیمت فروخت : 278.30
  • یورو قیمت خرید: 316.18 قیمت فروخت : 316.75
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.82 قیمت فروخت : 194.17
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.34 قیمت فروخت : 197.69
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.70 قیمت فروخت : 1.70
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.03 قیمت فروخت : 74.17
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.08 قیمت فروخت : 903.70
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

آئندہ وفاقی بجٹ میں رئیل اسٹیٹ سیکٹر کیلئے ریلیف کا امکان

02 Jun 2026
02 Jun 2026

(لاہور نیوز) آئندہ وفاقی بجٹ میں رئیل اسٹیٹ سیکٹر کیلئے ریلیف کا امکان ہے۔

آئندہ بجٹ میں فائلرز کیلئے پراپرٹی کی خرید و فروخت پر ٹرانزیکشن ٹیکس میں کمی کئے جانے کی تجویز ہے، نان فائلرز کو پراپرٹی کی خریدو فروخت پر کوئی ریلیف نہیں ملے گا، پراپرٹی سیکٹر پر ٹیکسز میں ردوبدل کے حوالے سے آئی ایم ایف کو آگاہ کردیا گیا۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پراپرٹی کی خریداری کیلئے شق 236 کے کے تحت ود ہولڈنگ ٹیکس 1.5 فیصد سے کم ہوگا، پراپرٹی کی خریداری کیلئے شق 236 کے تحت ود ہولڈنگ ٹیکس 0.25 فیصد ہو سکتا ہے۔

پراپرٹی کی فروخت کیلئے شق 236سی کے تحت ود ہولڈنگ ٹیکس 4.5 فیصد سے کم کرکے 1.5 فیصد کئے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع ایف بی آر کے مطابق نان فائلر کیلئے پراپرٹی کی خریدو فروخت پر تقریبا 10.5 فیصد ٹیکس عائد ہیں، گزشتہ سال کی نسبت رواں مالی سال جولائی سے مارچ ودہولڈنگ ٹیکس 29 فیصد ملا، بھاری ٹیکسوں کی وجہ سے گزشتہ مالی سال کی نسبت گین ٹیکس وصولی میں بھی کمی ہوئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے