28 May 2026
(لاہور نیوز) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا کا کہنا ہے کہ ہم دنیا کی بہترین ٹیموں کا مقابلہ کرنے کے لیے پر جوش ہیں۔
کپتان فاطمہ ثنا نے آئی سی سی کے کالم میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ انگلینڈ میں آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ عالمی سطح پر مہارت دکھانے کا ایک اور موقع ہے، ورلڈ کپ دباؤ، جذبات اور یادیں ایک ساتھ لے کر آتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کرکٹرز کا ان سب چیزوں کا حصہ بننا ایک خواب ہوتا ہے، آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں ٹیم کی قیادت کرنا ایک اعزاز تھا، ایک مرتبہ پھر ٹورنامنٹ میں قیادت کر نے کے لیے پرجوش ہوں۔
