اپ ڈیٹس
  • 266.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.80 قیمت فروخت : 278.30
  • یورو قیمت خرید: 316.18 قیمت فروخت : 316.75
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.82 قیمت فروخت : 194.17
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.34 قیمت فروخت : 197.69
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.70 قیمت فروخت : 1.70
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.03 قیمت فروخت : 74.17
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.08 قیمت فروخت : 903.70
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ویسٹ انڈیز نے پاکستان کیخلاف دو ٹیسٹ سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا

28 May 2026
28 May 2026

(ویب ڈیسک) کرکٹ ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔

کرکٹ ویسٹ انڈیز کی جانب سے اعلان کئے گئے شیڈول کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم جولائی میں ویسٹ انڈیز کا دورہ کرے گی۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے دونوں ٹیسٹ میچز ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوبیگو میں ہوں گے، جس کا پہلا میچ 25 سے 29 جولائی برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں ہو گا۔

سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ 2 سے 6 اگست تک کوئنز پارک اوول میں ہو گا۔

خاص بات یہ ہے کہ برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں پہلی مرتبہ کسی ٹیسٹ میچ کی میزبانی کی جائے گی۔

دوسری جانب دورہ ویسٹ انڈیز میں پاکستان ٹیم کی قیادت کیا شان مسعود ہی کریں گے؟ اس کا اعلان ابھی تک نہیں کیا گیا، البتہ ذرائع کا بتانا ہے کہ مسلسل شکستوں کے بعد اب ٹیسٹ کپتان شان مسعود کی تبدیلی کی باتیں ہو رہی ہیں اور شان مسعود کے استعفیٰ یا ان کو ہٹائے جانے کی صورت میں سلمان علی آغا کو ٹیسٹ ٹیم کی ذمہ داری سونپی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے