اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

آسٹریلوی کپتان مچل مارش انجری کے باعث پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر

26 May 2026
26 May 2026

(ویب ڈیسک) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کو پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز سے قبل بڑا دھچکا لگ گیا، کپتان مچل مارش ٹخنے کی انجری کے باعث سیریز سے باہر ہو گئے ہیں، جس کے بعد جوش انگلس ٹیم کی قیادت کریں گے۔

 

کرکٹ آسٹریلیا نے مچل مارش کی سیریز سے عدم دستیابی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ٹخنے کی تکلیف میں مبتلا ہیں۔ مچل مارش آئی پی ایل میں لکھنؤ سپر جائنٹس کا آخری میچ بھی انجری کے باعث نہیں کھیل سکے تھے۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق مچل مارش مزید علاج اور طبی معائنے تک پرتھ میں ہی موجود رہیں گے جبکہ بنگلا دیش کے خلاف آئندہ وائٹ بال سیریز کے لیے ان کی دستیابی کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا مقابلہ 30 مئی کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا اور تیسرا میچ بالترتیب 2 اور 4 جون کو لاہور میں منعقد ہوگا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے