لاہور بورڈ کے تحت بارہویں جماعت کے امتحانات آج سے شروع ،1 لاکھ 92ہزار امیدوار شریک
(لاہور نیوز) لاہور تعلیمی بورڈ کے تحت بارہویں جماعت کے امتحان کا آغاز ہوگیا، پہلے روز سائیکالوجی، آوٹ لائن آف ہوم اکنامکس اور اپلائیڈ سائنسسز کا پیپر لیا گیا۔
لاہور بورڈ کے تحت بارہویں جماعت کے امتحان کا آغاز ہوگیا۔پہلے روز سائیکالوجی، آوٹ لائن آف ہوم اکنامکس اور اپلائیڈ سائنسسز کا پیپر لیا گیا۔
انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے امتحان میں ایک لاکھ 92ہزار امیدوار شرکت کررہے ہیں۔امتحان کیلئے 566 امتحانی مراکز تشکیل دیئے گئے ہیں۔54 حساس امتحانی سنٹرز کی نگرانی سی سی ٹی وی کیمروں سے کی جارہی ہے۔تمام امتحانی مراکز میں نقل کی روک تھام کیلئے دفعہ 144 نافذ ہے۔
ڈیٹ شیٹ میں 26 سے 31 مئی تک عید کی چھٹیاں ہونگی۔انٹرپارٹ ٹو کا آخری پیپر 12 جون کو مطالعہ پاکستان کا لیا جائے گا۔انٹرپارٹ ون کے پیپرز کا آغاز 15 جون سے ہوگا۔انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کا آخری پیپر 8 جولائی کو ہوگا۔ 10جولائی سے 18 اگست تک انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کا پریکٹیکل امتحان ہوگا۔
