20 May 2026
(لاہور نیوز) ایجوکیشن اتھارٹی نے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور کی سفارش پر انٹر امتحانات میں امتحانی ڈیوٹی سے غیر حاضری پر متعدد اساتذہ کو معطل کر دیا۔
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری کی جانب سے 6 اساتذہ کی معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، امتحانی ڈیوٹی سے غیر حاضر اساتذہ کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا جبکہ امتحانی سنٹر سے غیر حاضری اساتذہ کو 25 مئی کو طلب کر لیا گیا ہے۔
ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کا کہنا تھا کہ معطل اساتذہ کو فوری طور پر دفتر رپورٹ کرنے کی بھی ہدایت جا ری کر دی گئی ہیں، پنجاب ایمپلائز ایکٹ کے تحت اساتذہ کیخلاف کارروائی کی جائیگی۔
معطل ہونے والے اساتذہ میں ذوالقرنین حیدر،محمد اکرم، سلامت صدیق، ساجد سلیم، عابدحسین اور سید شاہد علی زیدی شامل ہیں۔
