اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.98 قیمت فروخت : 41.06
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.50 قیمت فروخت : 279.00
  • یورو قیمت خرید: 324.52 قیمت فروخت : 325.10
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.47 قیمت فروخت : 373.13
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.31 قیمت فروخت : 200.67
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.70 قیمت فروخت : 203.06
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.22 قیمت فروخت : 74.35
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.85 قیمت فروخت : 75.98
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.24 قیمت فروخت : 910.87
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 489100 دس گرام : 419300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 448338 دس گرام : 384356
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8859 دس گرام : 7604
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

میٹرک نتائج اور امتحانی شیڈول کی ابتدائی تاریخیں فائنل ہونے کا امکان

15 May 2026
15 May 2026

(لاہور نیوز) پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے میٹرک نتائج اور آئندہ امتحانی شیڈول سے متعلق ابتدائی تاریخوں پر مشاورت مکمل کر لی۔

ذرائع کے مطابق دہم جماعت (میٹرک) کا نتیجہ 6 اگست کو جاری کئے جانے کا امکان ہے جبکہ نہم جماعت کے نتائج 2 ستمبر کو جاری کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

تعلیمی بورڈز کی جانب سے میٹرک سیکنڈ اینول امتحانات 6 اکتوبر سے شروع کرنے کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے، حکام کے مطابق نتائج اور امتحانات کے شیڈول کی باضابطہ منظوری جلد متوقع ہے۔

طلبہ کو نتائج آن لائن اور متعلقہ بورڈ دفاتر سے دستیاب ہوں گے، جبکہ سیکنڈ اینول امتحانات کیلئے داخلہ شیڈول بھی جلد جاری کیا جائے گا۔

تعلیمی حکام کا کہنا ہے کہ شیڈول کو حتمی شکل دینے کا مقصد طلبہ کو بروقت تعلیمی سرگرمیوں میں تسلسل فراہم کرنا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے