اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.98 قیمت فروخت : 41.06
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.50 قیمت فروخت : 279.00
  • یورو قیمت خرید: 324.52 قیمت فروخت : 325.10
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.47 قیمت فروخت : 373.13
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.31 قیمت فروخت : 200.67
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.70 قیمت فروخت : 203.06
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.22 قیمت فروخت : 74.35
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.85 قیمت فروخت : 75.98
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.24 قیمت فروخت : 910.87
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 489100 دس گرام : 419300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 448338 دس گرام : 384356
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8859 دس گرام : 7604
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

پنجاب میں گرمیوں کی چھٹیاں کم کرنے کی تجویز پر غور

16 May 2026
16 May 2026

(ویب ڈیسک) پنجاب میں تعلیمی شیڈول میں ممکنہ بڑی تبدیلیوں کا عندیہ سامنے آیا ہے، جہاں حکومت گرمیوں کی طویل تعطیلات پر نظرِثانی کرنے پر غور کر رہی ہے۔

صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے نجی تعلیمی اداروں کے مؤقف سے اتفاق کرتے ہوئے کہا ہے کہ گرمیوں کی طویل چھٹیوں کے باعث طلبہ کی پڑھائی متاثر ہو رہی ہے، اسی لیے تعلیمی کیلنڈر میں تبدیلی زیر غور ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایک تجویز کے تحت گرمیوں کی تعطیلات کے بعد متبادل ہفتوں میں سکول کھولنے کا منصوبہ زیر غور ہے، جبکہ نجی سکولز کے ساتھ مشاورت کے ذریعے نیا اکیڈمک کیلنڈر ترتیب دیا جائے گا۔

وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ اچانک تعطیلات کی صورت میں بھی متبادل تدریسی منصوبہ تیار کیا جائے گا، جبکہ جمعہ کی ہفتہ وار چھٹی کے اثرات کو بھی مدنظر رکھا جا رہا ہے۔

ان کے مطابق سال میں کم از کم 180 تدریسی دن ہونے چاہئیں، لیکن اس وقت تعلیمی ادارے صرف 140 دن کھل رہے ہیں۔ اس کمی کو پورا کرنے کے لیے حکومت 30 سے 45 دن کے سمر کیمپس کی اجازت دینے پر بھی غور کر رہی ہے تاکہ طلبہ کی تعلیمی سرگرمیاں جاری رہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ تعطیلات سے متعلق فیصلہ پورے صوبے کے حالات کو سامنے رکھ کر کیا جائے گا، خاص طور پر جنوبی پنجاب میں شدید گرمی کے باعث سرکاری سکولز کو درپیش مسائل کو بھی مدنظر رکھا جائے گا، کیونکہ نجی سکولوں میں ایئر کنڈیشننگ کی سہولت موجود ہوتی ہے جبکہ سرکاری اداروں کی صورتحال مختلف ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے