(لاہور نیوز) یو ایچ ایس نے بی ڈی ایس تھرڈ پروفیشنل سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا۔
بی ڈی ایس تھرڈ پروفیشنل امتحان میں کامیابی کا مجموعی تناسب 86.40 فیصد رہا، 17 ڈینٹل کالجوں کے 899 طلبہ نے امتحان میں شرکت کی، 775 کامیاب قراردیے گئے، پہلی دونوں پوزیشنز ڈی مونٹمورنسی کالج آف ڈینٹسٹری لاہور کے نام رہیں۔
فاطمہ عمیر محمود نے 807 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔محمد طحہ کی دوسری ،ملتان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کی رمشاء مبشر کی تیسری پوزیشن آئی، شریف میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج لاہور اور نشتر انسٹیٹیوٹ آف ڈینٹسٹری ملتان کے سو فیصد نتائج جبکہ اختر سعید میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج لاہور کا کامیابی کا تناسب 95.65 فیصد رہا۔
بختاور امین میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ملتان کے امتحانی نتائج 91 فیصد سے زائد رہے، مارگلہ انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز راولپنڈی کے نتائج بھی 91 فیصد سے زائد رہا، امتحانی نتائج یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی ویب سائٹ پر جاری کر دیئے گئے۔
