اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.98 قیمت فروخت : 41.06
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.50 قیمت فروخت : 279.00
  • یورو قیمت خرید: 324.52 قیمت فروخت : 325.10
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.47 قیمت فروخت : 373.13
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.31 قیمت فروخت : 200.67
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.70 قیمت فروخت : 203.06
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.22 قیمت فروخت : 74.35
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.85 قیمت فروخت : 75.98
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.24 قیمت فروخت : 910.87
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 489100 دس گرام : 419300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 448338 دس گرام : 384356
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8859 دس گرام : 7604
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پرو لیگ میں بڑی ٹیموں کے خلاف کھیل کر بہت کچھ سیکھا: کپتان عماد بٹ

18 May 2026
18 May 2026

(ویب ڈیسک) پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان عماد شکیل بٹ کا کہنا ہے کہ پرو لیگ میں بڑی ٹیموں کے خلاف کھیل کر بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عماد شکیل بٹ نے کہا کہ پرو لیگ کے آخری آٹھ میچز میں جو ہماری غلطیاں تھیں، ان کو بہتر کرنے کی کوشش کریں گے، پرو لیگ کے تیسرے فیز کیلئے بیلجیئم جانا ہے جس کے بعد پھر ہم چوتھے فیز کیلئے انگلینڈ جائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ پرو لیگ کے تیسرے اور چوتھے فیز کےلئے تیاریاں شروع کر دیں ہیں اور لیگ کھیلنے والے تمام پلیئرز  نے کیمپ کو جوائن کر لیا ہے اور بیلجیئم کے تیسرے فیز میں ٹیم پہلے سے زیادہ بہتر کام کرے گی۔

عماد شکیل بٹ نے کہا کہ رانا وحید اور ابوبکر محمود پاکستان پہنچ کر پیر سے کیمپ جوائن کر لیں گے۔

قومی ہاکی ٹیم  کے کپتان  نے کہا کہ اٹیک، شارٹ کارنر اور فٹنس کو بہتر کرنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں، منظور الحسن سینئر کی کوچنگ میں بہتری لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف بہت اچھا میچ ہوتا ہے اور بھارت بہت ہی مضبوط حریف ہے، میری ٹیم بھارت کو شکست دینے کی پوری کوشش کرے گی، بھارت کی طرح پاکستان کی بھی اچھی ٹیم ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے