اپ ڈیٹس
  • 257.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 512.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.05 قیمت فروخت : 41.12
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.75 قیمت فروخت : 278.25
  • یورو قیمت خرید: 317.53 قیمت فروخت : 318.10
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 371.97 قیمت فروخت : 372.64
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.49 قیمت فروخت : 195.29
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.53 قیمت فروخت : 197.89
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.02 قیمت فروخت : 74.15
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.68 قیمت فروخت : 904.31
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

وزیر خزانہ کی عالمی بینک وفد سے ملاقات، معاشی اصلاحات پر تبادلہ خیال

18 May 2026
18 May 2026

(لاہورنیوز) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی عالمی بینک وفد سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں معاشی اصلاحات اور ادارہ جاتی تبدیلیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

اعلامیہ کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ایف بی آر میں ٹیکنالوجی، آٹومیشن اور ڈیجیٹل اصلاحات جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔عالمی بینک کی جانب سے میڈیم ٹرم ریونیو سٹریٹجی اور ایف بی آر اصلاحات کیلئے تکنیکی معاونت جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ حکومت کی توجہ برآمدات پر مبنی پائیدار معاشی ترقی، کاروباری ماحول میں بہتری اور سرمایہ کاری کے فروغ پر مرکوز ہے۔اعلامیہ کے مطابق وزیر خزانہ نے مقامی قرض اور کیپیٹل مارکیٹس کو مضبوط بنانے، بینک فنانسنگ پر انحصار کم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

اجلاس میں ٹیکس اصلاحات، قرضہ جات کے انتظام، نجی شعبے کی ترقی اور سرکاری اداروں کی استعداد کار بڑھانے پر گفتگو کی۔ورلڈ بینک وفد میں بولورما آنگابازار، ٹوبیاس ہاک، اینا ٹوم، رفائے خان اور دیگر حکام شامل تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے