اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.98 قیمت فروخت : 41.06
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.50 قیمت فروخت : 279.00
  • یورو قیمت خرید: 324.52 قیمت فروخت : 325.10
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.47 قیمت فروخت : 373.13
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.31 قیمت فروخت : 200.67
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.70 قیمت فروخت : 203.06
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.22 قیمت فروخت : 74.35
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.85 قیمت فروخت : 75.98
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.24 قیمت فروخت : 910.87
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 489100 دس گرام : 419300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 448338 دس گرام : 384356
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8859 دس گرام : 7604
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ایف پی سی سی آئی کی بجٹ میں تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس شرح میں5 فیصد کمی کی تجویز

17 May 2026
17 May 2026

(ویب ڈیسک)فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) نے بجٹ27۔2026 کے لیے تجاویز وزارت خزانہ کو ارسال کر دیں۔

ایف پی سی سی آئی کی جانب سے وزارت خزانہ کو بھیجی گئی بجٹ تجاویز میں کہا گیا ہے کہ تنخواہ دار طبقے پر انکم ٹیکس کی شرح 5 فیصد کم کرکے  35 فیصد سے 30 فیصد کی جائے جبکہ  تنخواہ دارطبقے پر 9 فیصد سرچارج کو ختم کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔ 

فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے نئے مالی سال کے بجٹ میں سپرٹیکس کومکمل طور پر ختم کرنے کی تجویز بھی دی ہے اور برآمدات میں اضافےکیلئےگڈز ایکسپورٹرزکیلئے فائنل ٹیکس ریجیم بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ 

اس کے علاوہ ایف پی سی سی آئی نے آئی ٹی شعبے پر عائد 25 فیصد برآمدی ٹیکس کی شرح کو 2035 تک برقرار رکھنے، ایس ایم ای ٹرن اوورکی حد 25 کروڑ سے بڑھا کر 50کروڑ کرنے اور مینوفیکچررز کے لیے انکم ٹیکس کی شرح کو 29 سےکم کرکے 20فیصد کرنے کی تجویز بھی دی ہے۔ 

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے