اپ ڈیٹس
  • 257.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 512.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.05 قیمت فروخت : 41.12
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.75 قیمت فروخت : 278.25
  • یورو قیمت خرید: 317.53 قیمت فروخت : 318.10
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 371.97 قیمت فروخت : 372.64
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.49 قیمت فروخت : 195.29
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.53 قیمت فروخت : 197.89
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.02 قیمت فروخت : 74.15
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.68 قیمت فروخت : 904.31
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، انڈیکس ایک لاکھ 62 ہزار کی حد بھی کھو بیٹھا

18 May 2026
18 May 2026

(لاہورنیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج شدید مندی کا رجحان رہا جس کے باعث انڈیکس ایک لاکھ 62 ہزار پوائنٹس کی سطح سے نیچے آ گیا۔

 

کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں مندی دیکھنے میں آئی، 3000 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 61 ہزار 964 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔

تاہم کاروباری روز کے اختتام ہر ہنڈرڈ انڈیکس 3791 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 61 ہزار 805 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک ایکسچینج میں انڈیکس ایک لاکھ 65 ہزار 596 کی سطح پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب ٹرمپ کی ایران پر حملوں کی دھمکی کے بعد ایشیائی مارکیٹس مندی کا شکار ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق انڈونیشیا کے جکارتہ کمپوزٹ انڈیکس میں 2 فیصد مندی، ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ انڈیکس میں ڈیڑھ فیصد گراوٹ دیکھنے میں آئی، جاپان کے نکی انڈیکس میں بھی ایک فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

اس کے علاوہ چین کے شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس میں بھی معمولی مندی ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ جنوبی کوریا کے کوسپی انڈیکس میں معمولی اضافہ دیکھا گیا ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے