اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 452100 دس گرام : 387600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 414422 دس گرام : 355297
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7171 دس گرام : 6154
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

بجٹ میں ری ٹیلرز کیلئے فکسڈ ٹیکس سکیم متعارف کرانے کا فیصلہ

18 May 2026
18 May 2026

(لاہور نیوز) حکومت نے آئندہ بجٹ میں ری ٹیلرز کیلئے فکسڈ ٹیکس سکیم متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا۔

ری ٹیلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے پورے ملک میں نئی فکسڈ ٹیکس سکیم متعارف کرائی جائے گی، آئندہ ہفتے مذاکرات کے دوران آئی ایم ایف سے حتمی منظوری لی جائے گی، سکیم کے تحت سالانہ 20 کروڑ روپے تک کاروبار کرنے والے ری ٹیلرز کو رجسٹریشن کرانا ہو گی۔

ذرائع کے مطابق ری ٹیلرز کیلئے نئی فکسڈ ٹیکس سکیم کو مکمل طور پر اردو زبان میں تیار کیا گیا ہے، فکسڈ ٹیکس سکیم کے تحت 20 کروڑ روپے تک ٹرن اوور پر ایک فیصد ٹیکس ادا کرنا ہو گا، ری ٹیلرز کیلئے دکان کا سائز یا ایریا شامل کرنے کی تجویز اس بار شامل نہیں کی جائے گی۔

ایف بی آر کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیم کے تحت 30 لاکھ ری ٹیلرز کو ٹیکس نیٹ میں رجسٹرڈ کیا جائے گا، ابتدائی طور پر زیادہ رجسٹریشن کیلئے آئندہ بجٹ میں کم تعداد میں اہداف اور ٹیکس مقرر کیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے