اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.98 قیمت فروخت : 41.06
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.50 قیمت فروخت : 279.00
  • یورو قیمت خرید: 324.52 قیمت فروخت : 325.10
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.47 قیمت فروخت : 373.13
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.31 قیمت فروخت : 200.67
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.70 قیمت فروخت : 203.06
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.22 قیمت فروخت : 74.35
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.85 قیمت فروخت : 75.98
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.24 قیمت فروخت : 910.87
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 489100 دس گرام : 419300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 448338 دس گرام : 384356
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8859 دس گرام : 7604
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

حوالہ ہنڈی نیٹ ورک بے نقاب، مزید تین ملزمان گرفتار

15 May 2026
15 May 2026

(لاہور نیوز) ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل لاہور نے کارروائی کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی نیٹ ورک کے مزید تین ملزمان گرفتار کر لیے۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے کے کمرشل بینکنگ سرکل لاہور میں زیرِ تفتیش مقدمہ نمبر 54/2026 میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ابتدائی طور پر گرفتار دو افغان باشندوں سے دورانِ تفتیش اہم انکشافات ہوئے، جن کی نشاندہی پر کارروائی کرتے ہوئے مزید تین ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

گرفتار افراد میں پاکستانی شہری طلحہ جبکہ افغان باشندے نجیب اور نقیب شامل ہیں۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کے قبضے سے کھاتہ بکس، جمع کرانے کی پرچیاں اور دیگر اہم شواہد برآمد کیے گئے ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ نجیب اور نقیب کے قبضے سے ان کے والد کا پاکستانی پاسپورٹ بھی برآمد ہوا ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق گرفتار ملزمان بین الاقوامی حوالہ ہنڈی نیٹ ورک سے منسلک ہیں۔

ایف آئی اے نے بتایا ہے کہ گروہ کے دیگر سہولت کاروں اور مالیاتی روابط کی نشاندہی کے لیے تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کر دیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے