اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.06 قیمت فروخت : 41.13
  • یورو قیمت خرید: 326.35 قیمت فروخت : 326.94
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.91 قیمت فروخت : 377.59
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 202.15 قیمت فروخت : 202.51
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.28 قیمت فروخت : 203.64
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.24 قیمت فروخت : 74.38
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.40 قیمت فروخت : 911.03
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 487000 دس گرام : 417500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 446413 دس گرام : 382706
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8788 دس گرام : 7542
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

پنجاب میں مقامی آرٹیفیشل انٹیلی جنس پلیٹ فارم قائم کرنے کا فیصلہ

14 May 2026
14 May 2026

(ویب ڈیسک) پنجاب میں مقامی آرٹیفیشل انٹیلی جنس پلیٹ فارم قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

پنجاب حکومت نے ڈیجیٹل گورننس اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے میدان میں بڑا قدم اٹھاتے ہوئے گورنمنٹ جی پی یو کلاؤڈ منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔ یہ منصوبہ نا صرف سرکاری نظام کو جدید بنائے گا بلکہ مقامی سطح پر اے آئی ٹیکنالوجی کی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔

حکومت پنجاب پہلی بار مقامی اے آئی پلیٹ فارم قائم کرے گی، بڑے لینگویج ماڈلز کو مقامی سطح پر ہوسٹ اور ٹرین کیا جا سکے گا۔ اردو سمیت مقامی زبانوں کی سپورٹ بھی منصوبے کا حصہ ہوگی۔ منصوبے کے تحت سرکاری اداروں اور جامعات کو محفوظ اے آئی سینڈ باکس فراہم کیا جائے گا۔

ابتدائی تجربات میں وائس انٹرفیس اور ذہین سرچ سسٹمز کامیاب قرار دیدیا گیا، حساس سرکاری ڈیٹا کو غیر ملکی کلاؤڈ پر منتقل کرنا خطرناک قرار دیا گیا۔ جدید جی پی یو انفراسٹرکچر کی کمی منصوبوں کے نفاذ میں بڑی رکاوٹ تھی۔

حکام کے مطابق پنجاب حکومت 13 کروڑ سے زائد شہریوں کو 50 سے زیادہ شعبوں میں خدمات فراہم کر رہی ہے، سرکاری شعبے میں 10 لاکھ سے زائد افراد خدمات انجام دے رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے