اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.06 قیمت فروخت : 41.13
  • یورو قیمت خرید: 326.35 قیمت فروخت : 326.94
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.91 قیمت فروخت : 377.59
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 202.15 قیمت فروخت : 202.51
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.28 قیمت فروخت : 203.64
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.24 قیمت فروخت : 74.38
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.40 قیمت فروخت : 911.03
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 487000 دس گرام : 417500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 446413 دس گرام : 382706
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8788 دس گرام : 7542
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

محکمہ جیل خانہ جات پنجاب: بھرتی کیلئے امیدواران کے آن لائن انٹرویو کا شیڈول جاری

14 May 2026
14 May 2026

(لاہور نیوز) محکمہ جیل خانہ جات پنجاب میں جونیئر کمپیوٹر آپریٹرز کی بھرتی کیلئے امیدواران کے آن لائن انٹرویو کا شیڈول جاری کر دیا۔

جونیئر کمپیوٹر آپریٹرز کے امیدواران کے انٹرویو 19، 20 اور 21 مئی، 2026 کو زوم لنک کے ذریعے ہوں گے، امیدواران کو انٹرویو کی تاریخ اور وقت کے متعلق ایس ایم ایس یا فون اور ای میل کے ذریعے آگاہ کیا جائے گا، زوم سیشن سے متعلق مکمل ہدایات امیدواران کو بذریعہ ای میل اور ایس ایم ایس موصول ہوں گی۔

امیدواران سے درخواست ہے کہ اپنے موبائل فون اور ای میل باقاعدگی سے چیک کرتے رہیں، تمام امیدوار مقررہ وقت پر آن لائن انٹرویو میں شرکت یقینی بنائیں، انٹرویو کے دوران انٹرنیٹ اور آڈیو/ویڈیو سہولت کی دستیابی یقینی بنائی جائے، امیدواران کو ہدایت کی جاتی ہے کہ زوم سیشن میں شرکت کیلئے تمام ضروری انتظامات پہلے سے مکمل رکھیں۔ 

مقررہ وقت پر زوم سیشن میں عدم شرکت کو غیر حاضری تصور کیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے