اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.06 قیمت فروخت : 41.13
  • یورو قیمت خرید: 326.35 قیمت فروخت : 326.94
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.91 قیمت فروخت : 377.59
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 202.15 قیمت فروخت : 202.51
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.28 قیمت فروخت : 203.64
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.24 قیمت فروخت : 74.38
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.40 قیمت فروخت : 911.03
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 487000 دس گرام : 417500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 446413 دس گرام : 382706
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8788 دس گرام : 7542
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

انمول پنکی کیخلاف لاہور میں تحقیقات تیز، 12 سالہ ریکارڈ کی چھان بین کیلئے کمیٹی قائم

15 May 2026
15 May 2026

(لاہور نیوز) منشیات سمگلنگ کے مبینہ کیس میں انمول عرف پنکی کے خلاف لاہور کی انویسٹی گیشن پولیس نے تحقیقات کا دائرہ کار مزید وسیع کر دیا ہے۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان رضا نے معاملے کی جانچ کے لیے ایس پی سی آر او کی سربراہی میں ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی ہے، جو لاہور کے تمام تھانوں میں گزشتہ 12 سال کے دوران درج ریکارڈ کا تفصیلی جائزہ لے گی۔

ذرائع کے مطابق اب تک لاہور کے مختلف تھانوں، جن میں کوٹ لکھپت، اقبال ٹاؤن، لیاقت آباد اور وحدت کالونی شامل ہیں، میں انمول عرف پنکی کے خلاف چار مقدمات سامنے آئے ہیں۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ بعض مقدمات میں باقاعدہ کریمنل ریکارڈ مکمل نہیں کیا گیا اور نہ ہی تمام کیسز میں چالان جمع کرایا گیا، جبکہ گرفتاری کے عمل میں بھی تاخیر کی گئی۔

دوسری جانب یہ سوالات بھی اٹھائے جا رہے ہیں کہ متعلقہ مقدمات میں پیش رفت کیوں نہیں ہوئی اور کیا کسی سطح پر مبینہ طور پر غفلت یا اثر و رسوخ کا عنصر شامل رہا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے