اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.06 قیمت فروخت : 41.13
  • یورو قیمت خرید: 326.35 قیمت فروخت : 326.94
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.91 قیمت فروخت : 377.59
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 202.15 قیمت فروخت : 202.51
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.28 قیمت فروخت : 203.64
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.24 قیمت فروخت : 74.38
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.40 قیمت فروخت : 911.03
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 487000 دس گرام : 417500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 446413 دس گرام : 382706
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8788 دس گرام : 7542
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

اپ گریڈیشن کسی ملازم کا قانونی یا موروثی حق نہیں:لاہور ہائیکورٹ

15 May 2026
15 May 2026

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے سرکاری ملازمین کی ترقیوں کے حوالے سے اہم فیصلہ سنادیا۔

جسٹس محمد ساجد محمود سیٹھی نےتحریری فیصلہ جاری کیا،سات صفحات کا فیصلہ عدالتی نظیر قراردیاگیاہے۔
فیصلے میں کہاگیاہے کہ اپ گریڈیشن کسی ملازم کا قانونی یا موروثی حق نہیں ہے، پوسٹ اپ گریڈیشن کا معاملہ خالصتاً انتظامی پالیسی اور ایگزیکٹو اتھارٹی کا اختیار ہے،صرف کام کی نوعیت ایک جیسی ہونے سے کوئی ملازم اپ گریڈیشن کا حقدار نہیں بن جاتا۔
فیصلے کے مطابق اپ گریڈیشن کا تعلق عہدے سے ہے، اس پر تعینات فرد سے نہیں،سروس کیڈرز کی تشکیل اور تنخواہوں کے سکیل کا تعین کرنا حکومت کا کام ہے،درخواست گزار اپنے عہدے کو اپ گریڈ شدہ منسٹریل کیڈر کا حصہ ثابت کرنے میں ناکام رہا،محض عہدوں کی مماثلت پر ایگزیکٹو کے پالیسی فیصلوں میں مداخلت نہیں کی جا سکتی۔

فیصلے کے مطابق آئین کے آرٹیکل 25 کے تحت مساوی سلوک کا حق صرف قانونی طور پر برابر عہدوں کے لیے ہے۔
عدالت نے سرکاری ملازم محمد منیر کی رٹ پٹیشن میرٹ پر پورا نہ اترنے کی بنا پر خارج کر دی،درخواست گزار نے گریڈ 7 سے 14 میں اپ گریڈیشن نہ ملنے کے اقدام کو چیلنج کیا تھا،عدالت نے درخواست گزار کے خلاف دیئے گئے محکمے کے تمام سابقہ احکامات کو برقرار رکھاہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے