اپ ڈیٹس
  • 232.00 انڈے فی درجن
  • 278.00 زندہ مرغی
  • 403.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

شاہدرہ پنڈ میں مین روڈ پر گیس پائپ لائن دھماکہ، دو افراد زخمی

15 May 2026
15 May 2026

(لاہور نیوز) فیروزوالہ کے علاقے شاہدرہ پنڈ میں مین روڈ پر گیس پائپ لائن میں زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوتا ہے کہ دھماکہ گیس لیکج کے باعث پیش آیا۔ دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ قریبی نجی ہسپتال اور آس پاس کے گھروں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔

زخمیوں کو فوری طور پر ریسکیو ٹیموں نے ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا۔

حکام کے مطابق واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ دھماکے کی اصل وجوہات اور ممکنہ غفلت کا تعین کیا جا سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے