اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.06 قیمت فروخت : 41.13
  • یورو قیمت خرید: 326.35 قیمت فروخت : 326.94
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.91 قیمت فروخت : 377.59
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 202.15 قیمت فروخت : 202.51
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.28 قیمت فروخت : 203.64
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.24 قیمت فروخت : 74.38
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.40 قیمت فروخت : 911.03
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 487000 دس گرام : 417500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 446413 دس گرام : 382706
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8788 دس گرام : 7542
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

انمول عرف پنکی کو پکڑنے کیلئے لاہور پولیس نے ٹیمیں تشکیل دے دیں

14 May 2026
14 May 2026

(لاہور نیوز) منشیات فروش انمول عرف پنکی کی گرفتاری ،سوشل میڈیا پر نیوز چلنے پر ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے نوٹس لے لیا۔

ایس پی سی آر او کو آڈٹ کا ٹاسک سونپ دیا گیا، ملزمہ کے دونوں بھائیوں کے خلاف مقدمات درج پائے گئے، ناصر اور ریاض کیخلاف 2020 میں اقبال ٹاؤن میں مقدمہ درج ہوا، 2022 میں تھانہ کوٹ لکھپت میں منشیات فروشی کامقدمہ درج ہوا۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کے مطابق مقدمات میں انمول عرف پنکی نامزد ملزمہ ہے، دونوں مقدمات میں ملزمہ انمول عرف پنکی کی گرفتاری ہونا باقی ہے، مقدمات کے چالان مرتب کر کے عدالت بھجوائے جا چکے ہیں، ٹرائل نامزد ملزمہ کے دونوں بھائیوں کی حد تک ہو چکا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ملزمہ کی پنجاب منتقلی کیلئے ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، انمول عرف پنکی کی گرفتاری نہ ہونے پر افسران کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا ہے، ملزمہ کو 2022 اور 2020 کے مقدمات میں گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے