اپ ڈیٹس
  • 232.00 انڈے فی درجن
  • 278.00 زندہ مرغی
  • 403.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سپریم جوڈیشل کونسل کا پہلے اپنے ہی ارکان کیخلاف شکایات پر کارروائی کا فیصلہ

14 May 2026
14 May 2026

(لاہور نیوز) سپریم جوڈیشل کونسل نے پہلے اپنے ہی ارکان کیخلاف شکایات پر کارروائی کا فیصلہ کر لیا۔

 

چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس ہوا جس کا اعلامیہ بھی جاری کر دیا گیا۔

سپریم جوڈیشل کونسل اجلاس کے اعلامیہ کے مطابق اجلاس کے دوران مجموعی طور پر 23 شکایات پر غور کیا۔

آئین کے آرٹیکل 209 کے تحت ایجنڈے پر موجود تمام معاملات نمٹا دیئے گئے، جوڈیشل کونسل نے پہلے اپنے ہی ارکان کیخلاف شکایات پر کارروائی کا فیصلہ کیا۔

اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس صاحبان نے شرکت کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے