14 May 2026
(لاہور نیوز) این سی سی آئی اے پنجاب نے لاہور کے پوش علاقے میں قائم جعلی ٹریڈنگ کال سینٹر پر چھاپہ مار کر 3 خواتین سمیت 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
کارروائی ڈائریکٹر محمد علی وسیم کی ہدایت پر کی گئی، حکام کے مطابق 7 رکنی سائبر فراڈ نیٹ ورک شہریوں کو آن لائن سرمایہ کاری اور پرکشش منافع کا جھانسہ دے کر کروڑوں روپے بٹور چکا تھا۔
این سی سی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کالز اور مختلف سوشل میڈیا ایپس کے ذریعے شہریوں کو جعلی سرمایہ کاری سکیموں میں پھنساتے تھے۔
چھاپے کے دوران کال سینٹر سے 415 جعلی سمز، 56 اے ٹی ایم کارڈز، بائیومیٹرک ڈیوائسز اور دیگر اہم شواہد بھی برآمد کر لئے گئے۔
ڈائریکٹر محمد علی وسیم نے کامیاب کارروائی پر ٹیم کیلئے انعامات اور تعریفی اسناد کا اعلان بھی کیا۔
