اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 533.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.55 قیمت فروخت : 279.05
  • یورو قیمت خرید: 326.96 قیمت فروخت : 327.55
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.04 قیمت فروخت : 377.72
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 201.56 قیمت فروخت : 201.92
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.45 قیمت فروخت : 203.81
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.77
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.24 قیمت فروخت : 74.37
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.84 قیمت فروخت : 75.97
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.15 قیمت فروخت : 911.78
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 487000 دس گرام : 417500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 446413 دس گرام : 382706
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8788 دس گرام : 7542
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

بیرونِ ملک میڈیکل و ڈینٹل تعلیم کیلئے پی ایم اینڈ ڈی سی رجسٹریشن لازمی قرار

12 May 2026
12 May 2026

(لاہور نیوز) بیرونِ ملک میڈیکل و ڈینٹل تعلیم سے قبل طلبہ کے لیے پی ایم اینڈ ڈی سی رجسٹریشن لازمی قرار دے دی گئی۔

کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ ایم ڈی کیٹ پاس کیے بغیر بیرونِ ملک میڈیکل تعلیم کی اجازت نہیں ہو گی، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی زیرِ نگرانی میڈیکل تعلیم کے نظام میں اہم اصلاحات جاری کردیں۔

اسحاق ڈار  نے میڈیکل و ڈینٹل کالجز کے شفاف اور میرٹ پر مبنی انسپکشن پر زور دیا، انسپکشن کے عمل میں غفلت یا بےضابطگی پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانے کا اعلان بھی کیا۔

دوسری جانب کمیٹی نے غیر ملکی میڈیکل ادارہ پی ایم اینڈ ڈی سی کی منظور شدہ فہرست میں شامل ہونا بیرونِ ملک میڈیکل ڈگری کے لیے WFME منظور شدہ ادارہ ہونا ضروری قرار دیا گیا۔

اِسی طرح فیصلے میں کہا گیا کہ غیر ملکی میڈیکل گریجویٹس کے لیے نیشنل رجسٹریشن امتحان لازمی ہو گا، میڈیکل تعلیم کے لیے کم از کم 6200 تدریسی گھنٹے اور 80 فیصد حاضری لازمی قرار دی گئی۔

علاوہ ازیں غیر انگریزی ممالک میں طلبہ کو پہلے مقامی زبان سیکھنے اور طلبہ کو بیرونِ ملک روانگی سے قبل رہائش اور رابطہ معلومات فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی، آخر میں کمیٹی نے پی ایم اینڈ ڈی سی کا میڈیکل تعلیم کو عالمی معیار کے مطابق بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے