اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 533.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.55 قیمت فروخت : 279.05
  • یورو قیمت خرید: 326.96 قیمت فروخت : 327.55
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.04 قیمت فروخت : 377.72
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 201.56 قیمت فروخت : 201.92
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.45 قیمت فروخت : 203.81
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.77
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.24 قیمت فروخت : 74.37
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.84 قیمت فروخت : 75.97
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.15 قیمت فروخت : 911.78
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 487000 دس گرام : 417500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 446413 دس گرام : 382706
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8788 دس گرام : 7542
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

میٹرک پریکٹیکل امتحانات میں شفافیت یقینی بنانے کیلئے سخت ہدایات جاری

13 May 2026
13 May 2026

(لاہور نیوز) چیئرمین ٹاسک فورس برائے امتحانات مزمل محمود نے میٹرک کے پریکٹیکل امتحانات میں شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے سخت ہدایات جاری کر دی ہیں۔

مزمل محمود کے مطابق بازار سے بنی بنائی یا کسی دوسرے کی تیار کردہ پریکٹیکل کاپی عملی امتحان میں کسی صورت قابل قبول نہیں ہو گی، انہوں  نے واضح کیا کہ صرف وہی امیدوار نمبر حاصل کر سکیں گے جو اپنی پریکٹیکل کاپی خود تیار کریں گے۔

چیئرمین ٹاسک فورس کا کہنا تھا کہ ایگزمینر عملی بک کی تصدیق امیدوار کی اپنی لکھائی سے کرے گا تاکہ نقل اور بے ضابطگیوں کی روک تھام ممکن بنائی جا سکے۔

انہوں نے مزید ہدایت کی کہ ہر امیدوار کی پریکٹیکل نوٹ بک چیک کرنے کے بعد اسے پھاڑ دیا جائے گا تاکہ دوبارہ استعمال کا امکان ختم ہو جائے۔

مزمل محمود  نے خبردار کیا کہ جاری کردہ ہدایات پر عملدرآمد نہ کرنے والے ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے