(ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نے گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران تعلیمی سرگرمیوں کو جاری رکھنے کیلئے سمر کیمپس کے اوقات کار جاری کر دیے ہیں۔
حکومتی فیصلے کے مطابق سمر کیمپس صبح 7 بج کر 30 منٹ سے 9 بج کر 30 منٹ تک جاری رہیں گے جبکہ ان کی اجازت نصاب کی بروقت تکمیل کیلئے دی جا رہی ہے۔
پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ شدید گرمی کے پیش نظر سمر کیمپس صرف صبح کے اوقات میں محدود دورانیے کیلئے منعقد کیے جائیں گے تاکہ طلبہ کی صحت اور حفاظت کو بھی یقینی بنایا جا سکے۔
حکام کے مطابق نجی سکولز کی جانب سے سمر کیمپس کی اجازت طلب کی گئی تھی، جس کے بعد حکومت نے چھٹیوں کے پہلے ہفتے سے ہی سمر کیمپس کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا۔رانا سکندر حیات نے کہا کہ چھٹیوں کے پہلے ہفتے سے ہی سمر کیمپس کی اجازت دینے جا رہے ہیں۔
وزیر تعلیم نے بتایا کہ سمر کیمپس ایک ماہ تک محدود اوقات میں جاری رہ سکیں گے تاکہ نصاب کی تکمیل ممکن ہو سکے۔
