اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.06 قیمت فروخت : 41.13
  • یورو قیمت خرید: 326.35 قیمت فروخت : 326.94
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.91 قیمت فروخت : 377.59
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 202.15 قیمت فروخت : 202.51
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.28 قیمت فروخت : 203.64
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.24 قیمت فروخت : 74.38
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.40 قیمت فروخت : 911.03
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 487000 دس گرام : 417500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 446413 دس گرام : 382706
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8788 دس گرام : 7542
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

انسداد پولیو کے قطرے نہ پلانے پر والدین کیخلاف کارروائی ہو گی، قانون منظور

13 May 2026
13 May 2026

(لاہور نیوز) اب بچوں کو پولیو کے بچاؤ کے قطرے نہ پلوانے پر والدین کیخلاف قانونی کارروائی ہو گی، قومی اسمبلی نے قانون کی منطوری دے دی، پولیو ویکسیشن کا نادرا سے سرٹیفکیٹ لینا لازمی قرار دیدیا گیا۔

قومی اسمبلی نے پولیو کے خاتمے کیلئے سخت قوانین نافذ کرنے کی منظوری دے دی، پولیو ویکسین سے انکار پر پہلی بار 50 ہزار، دوسری بار ایک لاکھ روپے جرمانہ ہوگا، 10 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو ویکسین کی تمام ڈوز پلانا لازمی قرار دیدیا گیا ہے ۔

والدین یا سرپرست کی جانب سے جان بوجھ کر ویکسین سے انکار پر سرٹیفکیٹ جاری نہیں ہوگا، نئے قانون کے تحت نادرا سے پولیو ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ حاصل کرنا لازمی ہو گا ، تعلیمی ادارے 10 سال سے کم عمر بچوں سے پولیو ویکسینیشن سرٹیفکیٹ طلب کریں گے۔

اسلام آباد کے لیے 5 سالہ قومی انسداد پولیو حکمت عملی مرتب کی جائے گی، پاکستان اب بھی وائلڈ پولیو وائرس سے متاثر دو ممالک میں شامل ہے، فرنٹ لائن پولیو ورکرز کے تحفظ کے لیے وفاقی حکومت خصوصی اقدامات کرے گی، خطرناک علاقوں میں پولیو ٹیموں کے لیے فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے جائیں گے۔

پولیو ورکرز کو ڈرانے، دھمکانے یا حملہ کرنے پر 7 سال قید اور جرمانہ ہو گا، وفاقی حکومت فرنٹ لائن پولیو ورکرز کے لیے خصوصی معاونتی فنڈ قائم کرے گی، پولیو سے متاثرہ افراد کی بحالی کے لیے خصوصی اقدامات پر مبنی بل منظور کر لیا گیا۔

پولیو ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر بعض سرکاری امور میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا، پولیو ویکسینیشن سے متعلق مقدمات کی سماعت صرف ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کریں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے