اپ ڈیٹس
  • 233.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

’’مریم کو بتائیں‘‘ پروگرام، شہریوں کو 10 ہزار نقددینے کی منظوری

13 May 2026
13 May 2026

(لاہور نیوز) پنجاب حکومت نے’’مریم کو بتائیں‘‘ پروگرام کی مد میں ایک ارب روپے تک شہریوں کو کیش دینے کی منظوری دیدی۔

پروگرام کےلئے اہلیت کےمعیار اور مالیاتی فنڈنگ میں نظرثانی کی منظوری بھی دیدی گئی، اس پروگرام کے لئے ایک ارب روپے مختص کئے گئے ہیں جس کے تحت شہریوں کو 10 ہزار روپے مالی امداد کی فراہمی کیلئے پروگرام جاری رکھا جائیگا۔

ایک ارب روپے کی مکمل تقسیم تک پروگرام جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے ایجنڈا بذریعہ سرکولیشن منظور کر لیا، عوامی شکایات کے ازالے، فوری ریلیف کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کےلئے بھی اقدامات کئے جائیں گے۔

شہری’’ مریم کو بتائیں ‘‘ایپ اور ہیلپ لائن کے ذریعے 10 ہزار روپے تک کیش لے سکیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے