اپ ڈیٹس
  • 232.00 انڈے فی درجن
  • 278.00 زندہ مرغی
  • 403.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

کاہنہ میں مبینہ پولیس مقابلہ، اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے دو ڈاکو ہلاک

14 May 2026
14 May 2026

(لاہور نیوز) کاہنہ کے علاقے میں سی سی ڈی ڈیفنس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ پولیس مقابلہ ہوا، جس کے دوران دو ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے جبکہ ایک فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

پولیس کے مطابق سی سی ڈی ڈیفنس نے علاقے میں ناکہ بندی کر رکھی تھی کہ اسی دوران تین نامعلوم موٹرسائیکل سوار وہاں پہنچے۔ پولیس اہلکاروں نے انہیں رکنے کا اشارہ کیا تاہم ملزمان نے فرار ہونے کی کوشش کرتے ہوئے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔

فائرنگ کے تبادلے میں دو ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی گولیوں کا نشانہ بن کر شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر جنرل ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے ملزمان کی شناخت کا عمل جاری ہے جبکہ فرار ہونے والے ساتھی کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے