شہرکی خبریں
دنیا معرکہ حق میں ہماری معترف ہوئی، ملکی سلامتی پر سمجھوتہ نہیں ہو گا: ملک احمد خان
10 May 2026
10 May 2026
(لاہورنیوز) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ دنیا معرکہ حق میں ہماری معترف ہوئی، ملکی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ا
صوبائی دارالحکومت میں سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کا سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا نوجوان کے مستقبل کیلئے بہت سے خواب ہوتے ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ معرکہ حق میں پاکستان کو عظیم فتح ملی، ہمارے نوجوان باصلاحیت ہیں، پاکستان معاشی اور سفارتی سطح پر آگے بڑھ رہا ہے۔
سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ پاک فضائیہ نے بھارتی جنگی طیارے مار گرائے، دنیا نے بھی معرکہ حق میں ہماری کامیابی کو تسلیم کیا۔
محمد احمد خان نے مزید کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے بے شمار قربانیاں دی ہیں، ملکی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
