اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 383.00 زندہ مرغی
  • 555.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.01 قیمت فروخت : 911.64
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 493900 دس گرام : 423400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 452738 دس گرام : 388114
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8400 دس گرام : 7209
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، انڈیکس میں 1778 پوائنٹس کی کمی

08 May 2026
08 May 2026

(لاہورنیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی رجحان رہا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔

 

کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار کے آغاز میں ہنڈرڈ انڈیکس 1 ہزار 327 پوائنٹس کم ہوکر 1 لاکھ 70 ہزار 393 کی سطح پر آگیا ہے۔تاہم ٹریڈنگ کے دوران مندی کا رجحان برقرار رہا جس کے باعث کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 1778 پوائنٹس کمی کیساتھ ایک لاکھ 71 ہزار 115 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ٹریڈنگ کے دوران کاروبار کا مثبت رجحان برقرار رہا جس کے باعث کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 1189 پوائنٹس اضافے کیساتھ ایک لاکھ 72 ہزار 894 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب ایشیائی سٹاک مارکیٹوں میں بھی مندی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ انڈیکس میں 1.09 فیصد کمی دیکھی گئی، جبکہ جنوبی کوریا کے کوسپی انڈیکس میں 0.72 فیصد گراوٹ دیکھی گئی۔

اسی طرح جاپان کے نکی انڈیکس میں 0.58 فیصد کی کمی ہوئی، تاہم چین کے شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس میں بھی 0.43 فیصد گراوٹ ریکارڈ کی گئی ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے